اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: کہا جا رہا ہے کہ گذشتہ بیس برسوں میں اسرائیل کے کسی صدر کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہے- ہندوستانی میڈیا کے مطابق صیہونی صدر اپنے دورے کے دوران ہندوستان کے صدر پرنب مکھر جی سے بھی ملاقات کریں گے - اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیرخارجہ سشما سوراج سے بھی گفتگو کریں گے-
ہندوستان کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل صیہونی صدر نے کہا تھا کہ وہ ایک اہم دورے پر ہندوستان جا رہے ہیں- انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور ان کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا-
ریو وین ریولین کے ساتھ صیہونی حکام اور تاجروں و صنعتکاروں کا بھی اعلی سطحی وفد ہندوستان پہنچا ہے- نئی دہلی میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کا یہ دورہ ، دفاع اور خوراک سمیت مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے گا-
واضح رہے کہ ہندوستان اور صیہونی حکومت کے درمیان انیس سو بانوے میں سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد ریو لین ہندوستان کا دورہ کرنے والے دوسرے اسرائیلی صدر ہیں -
.......
/169